گالی دینے سے پیٹ نہیں بھرتا،دن رات کام کرنے سے ہی عوام کے مسئلے حل ہوتے ہیں: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقی کا راستہ کھیت سے گزرتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ہوا چل پڑی۔ کام کرنا مسلم لیگ (ن) کے سوا کسی کو نہیں آتا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایئر ڈیفنس تباہ کرنے کی بھارتی کوشش ناکام رہی، اسلام آباد نے منہ توڑ جواب دیا
سپر سیڈر پراجیکٹ کا آغاز
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اور سب سے بڑا سپر سیڈر پراجیکٹ لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ پورے پنجاب میں 300 سپر سیڈر تھے جن میں آج مزید ایک ہزار شامل ہو چکے ہیں، 5 سال میں 5 ہزار سپر سیڈر ہوں گے۔ 13 لاکھ کا سپر سیڈر لینے کے لیے کاشتکار کو 5 لاکھ دینے ہوں گے، 8 لاکھ حکومت دے گی۔ سپر سیڈر کے استعمال سے ماحول آلودہ نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ذیابیطس کے لیے استعمال ہونے والا وہ انجیکشن جس نے جگر کی انتہائی خطرناک بیماری کا علاج کردیا
سموگ کے مسائل
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سموگ سے بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں اسی لیے سموگ کو ختم کرنے میں عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے۔ سیٹلائٹ مانیٹرنگ کے ذریعے چمنی سے دھواں دیکھ کر فوری ایکشن ہوتا ہے۔ کاشتکاروں کو جدید ترین زرعی آلات 60 فیصد سبسڈی پر دیے جائیں گے۔ کسان کارڈ سے کاشتکار دس ارب کے زرعی مداخل خرید چکا ہے۔ سڑکیں اور انفراسٹرکچر بننے سے ترقی کا آغاز ہوتا ہے۔ جنگلا بس کہنے والوں نے خود میٹرو کا ناکام پراجیکٹ بنایا جسے روز آگ لگ جاتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کی قوم پرست جماعتوں نے بگل بجا دیا
مہنگائی اور عوامی مسائل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ آزاد کشمیر سے لوگ پنجاب میں سستی روٹی اور مہنگائی کم ہونے کی وجہ سے آرہے ہیں۔ مہنگائی کم کرنے کے لیے دل میں عوام کا درد ہونا ضروری ہے۔ گالی دینے سے پیٹ نہیں بھرتا، دن رات کام کرنے سے ہی عوام کے مسئلے حل ہوتے ہیں۔ 26 ویں ترمیم اور چیف جسٹس کو نہ ماننے والے تقریب حلف برداری میں پہلے آ کر بیٹھ گئے تھے۔ اب چپ کر کے گھر بیٹھ جاؤ، اب تم نے اقتدار میں نہیں آنا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 73 افسران سپیشل مجسٹریٹ تعینات ، کیا اختیارات دیئے گئے ؟ جانیے
کسانوں کی مدد
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پہلا گرین ٹریکٹر بھی نواز شریف نے دیا، کسان کارڈ کی وجہ سے آڑھتی کے جبر سے بچ گئے۔ وزیر اعلیٰ نے سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، وزیر زراعت عاشق حسین اور سیکرٹری زراعت افتخار سہو کی کاوشوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کوئٹہ میں کل عظیم الشان ملین مارچ ہوگا: مولانا فضل الرحمان
جدید زرعی مشینری کی نمائش
قبل ازیں وزیراعلیٰ نے کاشتکاری کیلئے جدید ترین زرعی مشینری اور آلات کی نمائش دیکھی اور دھان کی باقیات کو تلف کرنے والے رائس ہارویسٹر کا معائنہ کیا۔ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کو رائس ہارویسٹر پنجاب میں متعارف کرانے اور رینٹل سروسز فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے پنیری کاشت کرنے کے لیے رائس ٹرانسپلانٹر میں دلچسپی کا اظہار کیا اور رائس نرسری ریزنگ مشین، مکینکل شیلر کا بھی معائنہ کیا۔
صوبائی وزیر زراعت کا خطاب
تقریب سے صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے بھی خطاب کیا، اغراض و مقاصد بیان کیے۔ سیکرٹری زراعت افتخار سہو نے سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت سپر سیڈر پراجیکٹ کی تفصیلات بیان کیں۔