سپر سیڈر پراجیکٹ لانچ: ہر تحصیل میں جدید زرعی آلات رینٹل سروسز شروع کرنے کا اعلان
سموگ کنٹرول پروگرام کا آغاز
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں مشینی کاشت کے تاریخی دور کا آغاز کردیا گیا-
یہ بھی پڑھیں: ریکو ڈک منصوبے سے پاکستان کو کتنے ارب ڈالر حاصل ہونگے ؟
وزیر اعلیٰ کا سپر سیڈر پراجیکٹ
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اور سب سے بڑا سپر سیڈر پراجیکٹ لانچ کر دیا-
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر رانا تنویر اور اسد قیصر کے درمیان قومی اسمبلی میں شدید جھڑپ
سپر سیڈر کی تقسیم
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں کاشتکاروں کو سپر سیڈر کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کیا-
زرعی آلات کی رینٹل سروس
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر ہر تحصیل میں جدید زرعی آلات رینٹل سروسز شروع کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ 60 دن میں کاشتکار کو زیرو پرافٹ پر جدید زرعی آلات کی رینٹل سروس شروع کرنے کا ٹارگٹ ہے-








