سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب کی تاریخ کی سب بڑے گیمز ”کھیلتا پنجاب،، کا آغاز کل سے ہوگا
کھیلتا پنجاب کے بڑے گیمنگ ایونٹ کا آغاز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب کی تاریخ کے سب بڑے گیمز "کھیلتا پنجاب" کا آغاز کل سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان،282 پوائنٹس کی کمی
افتتاحی تقریب کی تفصیلات
صوبائی وزیر کھیل و مورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر جمنازیم ہال نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفر خان سیال اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال بھی موجود ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا وکلاء کے مسائل حل کرنے کا مشن/ ساڑھے چار کروڑ روپے کی گرانٹس تقسیم
شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی تعداد
کھیلتا پنجاب کے تحت 2024 میں پنجاب کے ایک لاکھ 20 ہزار کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ صوبے کے تمام اضلاع میں کھیلتا پنجاب گیمز کی افتتاحی تقریبات منعقد ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک کی بجائے کے پی ہاؤس جانے کی وجہ وضاحت کردی
مقابلوں کا شیڈول
ڈسٹرکٹ کی سطح پر یکم نومبر سے 14 نومبر تک مقابلے ہوں گے، جبکہ ڈویژن کی سطح پر 17 نومبر سے 26 نومبر اور صوبائی سطح پر 30 نومبر سے 5 دسمبر تک مقابلے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سموگ: پنجاب حکومت کا ‘گرین لاک ڈاؤن’ اور بھارت سے ماحولیاتی سفارتکاری کا منصوبہ
کھیلوں کی اقسام
کھیلتا پنجاب کے پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ کی سطح پر 6 گیمز، بشمول ایتھلیٹکس (بوائز اور گرلز)، بیڈمنٹن (بوائز اور گرلز)، فٹ بال، کبڈی، ہاکی اور کرکٹ ٹیپ بال شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈولفن ایان: ‘مجھے ویڈیو بنا کر مسلسل بلیک میل کیا گیا، اسی خوف کے باعث صلح کی تھی’
خصوصی بچوں کے لئے مقابلے
کھیلتا پنجاب گیمز میں خصوصی بچوں کے مقابلے بھی ہوں گے۔
انعامات کی تفصیلات
ڈویژن کی سطح پر 12 گیمز کے مقابلے ہوں گے، اور کھیلتا پنجاب گیمز میں 10 کروڑ روپے کے انعامات جیتنے والے کھلاڑیوں کو دیئے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ کی سطح پر 4 کروڑ روپے سے زائد کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔