قومی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کر دیا گیا

پاکستان سپورٹس بورڈ کی معطلی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپورٹس بورڈ نے قومی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کے اپنی کمپنی سپیس ایکس کی حساس تنصیبات میں داخل ہونے پر پابندی، تہلکہ خیز انکشاف
نگران کمیٹی کا قیام
ہم نیوز کے مطابق قومی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے معاملات چلانے کیلئے نگران کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ بریگیڈیئر (ر) زاہد اقبال ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی نگران کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔
الزامات اور پابندیاں
ویٹ لفٹنگ فیڈریشن پر فنڈز میں بے ضابطگیوں اور انتظامی معاملات میں نااہلی کا الزام ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کسی قسم کی کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتی۔