وسیم اکرم فخر زمان سے متعلق بول پڑے

فخر زمان کا سوشل میڈیا بیان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ فخر زمان امپیکٹ پلئیر ہے، مجھے یقین ہے کہ سوشل میڈیا بیان فخر زمان نے نہیں لکھا۔ جس نے بھی لکھا اسے بتانا چاہیے تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کی وجہ سے آپ کو مسئلہ ہو سکتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ فخر زمان کے لیے ایک سبق ہے، سوچ سمجھ کر سوشل میڈیا پر لکھنا چاہیے، پی سی بی کا اس معاملے پر اپ سیٹ ہونا بنتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کو بھی معلوم نہیں کہ انہوں نے آئینی ترمیم میں کیا مسودہ فائنل کیا، عمر ایوب

محسن نقوی کی تعریف

سابق کپتان قومی ٹیم کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کرکٹ کے لیے بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ وہ کرکٹ بورڈ کو پروفیشنل انداز میں چلا سکتے ہیں۔ مجھے جاب کی آفر ہوئی لیکن میں 9 سے 5 جاب کرنے والا بندہ نہیں ہوں۔ وسیم اکرم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ محمد رضوان کو کپتانی کا تجربہ ہے، وہ اچھی چوائس ہے، وہ بس کھیل پر فوکس کرے۔

یہ بھی پڑھیں: No Tolerance for Those Who Resort to Violence: Maryam Nawaz

ہوم ایڈوانٹیج پر تنقید

ہوم ایڈوانٹیج کے لیے پچز بنانے پر تنقید کرنے والوں کے حوالے سے وسیم اکرم نے کہا کہ ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں، ہم خود ہی بہت ہیں۔ ہوم ایڈوانٹیج پر تنقید سمجھ سے باہر ہے۔ میں 5، 6 سال سے کہہ رہا ہوں کہ ٹرننگ پچز بناؤ، چاہے ہار جاؤ، شکر ہے کسی کو تو خیال آیا اور ہم نے مسلسل تین ٹیسٹ میچز ہارنے کے بعد مسلسل دو ٹیسٹ میچز جیتے۔

نوجوان کھلاڑیوں کا موقع

وسیم اکرم نے کہا کہ خوشی ہے کہ 2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا۔ شاہین آفریدی، نسیم شاہ سمیت دیگر کرکٹرز کھیل پر فوکس کریں، سوشل میڈیا کو چھوڑ دیں، کرکٹ کھیل کر گھر جائیں اور انجوائے کریں۔ بابر اعظم کو بھی کپتانی بھول جانی چاہیے، وہ کرکٹ کھیلیں اور رنز کریں۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...