نجی کالج واقعہ سے متعلق غلط خبر پھیلانے پر خود کو طالبہ کی ماں ظاہر کرنے والی خاتون گرفتار

خاتون کی گرفتاری

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی کالج واقعہ کی غلط خبر سوشل میڈیا پر پھیلانے کے کیس میں سوشل میڈیا پر خود کو طالبہ کی ماں ظاہر کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 منظور

گرفتاری کی تفصیلات

جیو نیوز کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عمران کشور کے مطابق سوشل میڈیا پر خود کو طالبہ کی والدہ ظاہر کرنے والی خاتون سارہ خان کو لاہور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا، جہاں خاتون عبوری ضمانت کےلیے آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مودی پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، پہلگام واقعے میں ہلاک افراد بےگناہ تھے: رانا ثناء اللہ

مقدمہ اور تحقیقات

خاتون کی طرف سے سوشل میڈیا پر جعلی خبریں چلانے اور خود کو طالبہ کی والدہ ظاہر کرنے پر گلبرگ پولیس نے پیکا ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ملزمہ سارہ کا تعلق کراچی سے ہے، اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

واقعات کی پس منظر

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر غیر مصدقہ خبر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں طلبہ نے احتجاج کیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...