سلمان اکرم راجا نے شیر افضل مروت کو وارننگ دے دی
سلمان اکرم راجہ کی شیر افضل مروت کو وارننگ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شیر افضل مروت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ان کو موقع دیا جا رہا ہے، اور اگر انہوں نے ڈسپلن کا مظاہرہ نہ کیا تو کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طالب علم فرخ سجاد تارڑ کا کارنامہ، برطانوی یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
آئینی ترمیم پر تحریک انصاف کا موقف
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پاکستان کے آئین اور عدلیہ پر حملہ ہے۔ تحریک انصاف اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 4 آئی پی پیز نے کیپسٹی پیمنٹ معاہدے سے دستبرداری کے لئے دستخط کیے
ملک گیر احتجاج کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے اور احتجاج سے متعلق ہمارے پاس ایک منصوبہ ہے۔ ہم بہت جلد ملک گیر احتجاج کا اعلان کریں گے۔
بشریٰ بی بی کے سیاسی کردار پر تبصرہ
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست میں کردار ادا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔








