ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو جیل سے رہا کردیا گیا

رہائی کی خبر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف قانون دان ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ دونوں فیملی کے ہمراہ جیل سے روانہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
عدالتی فیصلہ
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پولیس ملازم پر تشدد کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے دونوں میاں بیوی کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانتیں منظور کیں۔
مچلکے کی شرائط
عدالت نے دونوں کو بیس بیس ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ روبکار جاری ہونے کے بعد ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو جیل سے رہا کردیا گیا۔