ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے ذخائر بڑھ کر 16.04 ارب ڈالر ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: خفیہ بینک اکاؤنٹس اور رقم کی واپسی کا کیس: ایف آئی اے اور ایف بی آر سے رپورٹ طلب
سٹیٹ بینک کے ذخائر کی صورتحال
ایک ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 11 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا، جس سے سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 11 ارب 15 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔ سٹیٹ بینک کے پاس دو ماہ کے درآمدی بل کے برابر ذخائر ہوگئے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 8.38 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.89 ارب ڈالر رہ گئے۔ رپورٹ کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ 25 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3.19 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 16.04 ارب ڈالر ہوگئے۔