توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر اعتراضات دور، پیر کو دوبارہ مقرر کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر اعتراضات دور کر دیئے اور رجسٹرار آفس کو درخواست پیر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلی مریم نواز اور پرتگالی سفیر کی ملاقات، تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو طرفہ ٹیمیں بنانے پر اتفاق

کیس کی سماعت

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ "آپکی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں۔" وکیل درخواستگزار نے کہاکہ "بشریٰ بی بی کو اسی کیس میں ضمانت دی گئی، بانی پی ٹی آئی پر بھی وہی الزام ہے۔" جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ "وہ تو عورت تھی یہ مرد ہے، رُول آف Consistency کیسے ہو سکتا ہے؟" رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے کہ یہ معاملہ ستمبر کا ہے لیکن وکالت نامہ تو جولائی کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپ اپنے موجود لمحے کومعمولی شکایتوں کے اظہار کیلئے استعمال کرتے ہیں،کسی قسم کا خطرہ مول لینے سے بہتر ہے مطیع و طاعت گزاری کا طرزعمل اپنا لیں

وکالت نامے کا معاملہ

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کورٹ میں موجود شاہ خاور ایڈووکیٹ کو روسٹرم پر بلا لیا۔ انہوں نے کہا کہ "شاہ خاور صاحب، اس معاملے پر آپ معاونت کر دیں۔" شاہ خاور نے کہاکہ "یہ عمومی پریکٹس ہے کہ درخواست گزار جیل میں ہو تو ایک سے زائد وکالت نامے دستخط کروا لیے جاتے ہیں۔"

عدالت کا حکم

عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے درخواست کو پیر کو مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل نے آج ہی فریقین کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ "قانون پر عمل ہو گا قانون پر۔" عدالت نے رجسٹرار آفس کو کیس پیر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...