وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خواجہ سرا ڈولفن ایان کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر بڑا قدم اٹھالیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا نوٹس
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے خواجہ سرا ڈولفن ایان کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں فرقہ وارانہ فسادات: چند کنالی زمین کے تنازعات نے سینکڑوں جانیں لے لیں
ایف آئی اے سائبرکرائمز کی درخواست
ایس پی سٹی احسان شاہ کے مطابق متاثرہ خواجہ سرا نے ایف آئی اے سائبرکرائمز میں درخواست دی ہے کہ اس کی 2023 میں بنائی گئی ویڈیو وائرل کی گئی ہے۔ ایس پی احسان شاہ کے مطابق چارسدہ میں ملزم کو خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو بنانے پر سزا ہوئی تھی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دو سال پرانی ہے۔
متعلقہ تھانے سے رابطہ نہیں
ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواجہ سرا نے متعلقہ تھانے سے رابطہ نہیں کیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔