انسداد دہشتگردی عدالت نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

انسداد دہشتگردی عدالت کا حکم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اس بار اسلام آباد میں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی شخص کو واپس نہیں جانے دیں گے: وزیر داخلہ
جج کا فیصلہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، جج انسداد دہشتگردی عدالت طاہر عباس سپرا نے اعظم سواتی کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا۔
ہائیکورٹ کی مداخلت
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کو کالعدم قرار دیا تھا۔