ڈیفنس لاہور میں 55 لاکھ کی ڈکیتی کے واقعے میں اہم پیشرفت

ڈیفنس اے کے علاقے میں ڈکیتی کی نئی تفصیلات
لاہور (ویب ڈیسک) ڈیفنس اے کے علاقے میں 55 لاکھ کی ڈکیتی کی واردات میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بدین: بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے روکنے پر لیڈی ڈاکٹر گرفتار
ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ رقم کی برآمدگی
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پولیس نے واردات میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرکے مسروقہ رقم بھی برآمد کرلی۔ ذرائع کے مطابق ملزم کی بینک میں بیٹھے ریکی کرنے کی تصویر منظرعام پرآئی تھی۔
گرفتار ملزمان کا پس منظر
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیفنس میں شاہد عباس بینک سے رقم لے کر جا رہا تھاکہ دو ڈاکوئوں نے رقم والا بیگ چھین لیا۔