نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے بعد بابراعظم اور محمد رضوان کو فی میچ کتنے پیسے ملیں گے؟ حیران کن انکشاف
کراچی میں نئے معاہدوں کی تفصیلات
کراچی (ویب ڈیسک) نئے معاہدوں میں کھلاڑیوں کی میچ فیس اور ماہانہ تنخواہ تو برقرار ہے، البتہ آئی سی سی شیئر کی رقم میں تھوڑا اضافہ ہوگیا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان ماہانہ 65 لاکھ 70 ہزار روپے وصول کریں گے، میچ فیس وغیرہ الگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس پر لندن میں حملہ کرنے کے مقدمے میں نامزد خاتون کا مؤقف آگیا
پی سی بی کا اعلان
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق، کافی تاخیر سے پی سی بی نے گذشتہ دنوں سینٹرل کنٹریکٹ پانے والے قومی کرکٹرز کا اعلان کیا۔ ان میں فخر زمان، امام الحق، سرفراز احمد و کئی دیگر اہم نام شامل نہیں ہیں۔ بورڈ نے آسٹریلیا روانگی سے قبل کھلاڑیوں سے معاہدے پر دستخط نہیں کرائے، البتہ ای میل پر منظوری لینے کا پلان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دور تک مار کرنے والے میزائل اور اتحادی کی جاسوسی: کیا ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے حوالے سے امریکی دستاویزات جان بوجھ کر لیک کی گئیں؟
نئے معاہدوں کی مالی تفصیلات
نئے معاہدوں میں کھلاڑیوں کی سابقہ میچ فیس اور ماہانہ تنخواہ تو برقرار رہی۔ البتہ گذشتہ برس ہی طے شدہ فارمولے کے تحت آئی سی سی شیئر کی رقم میں تھوڑا اضافہ ہوگیا۔ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا معاوضہ 12 لاکھ 57 ہزار 795 ہے، ون ڈے انٹرنیشنل فیس 6 لاکھ 44 ہزار 620 جبکہ ٹی ٹوئنٹی فیس 4 لاکھ 18 ہزار 584 روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ: امریکہ کے رنگین مزاج ارب پتی سے دوسری بار صدارتی انتخابات میں فتح کا اعلان تک
اے کیٹیگری کے کھلاڑی
اے کیٹیگری میں شامل بابر اعظم اور محمد رضوان کو ماہانہ 45 لاکھ روپے کنٹریکٹ کے ملیں گے۔ 2024-25 کی آئی سی سی آمدنی کا 3 فیصد حصہ بڑھ کر 20 لاکھ 70 ہزار ماہانہ ہو گیا، پہلے 15 لاکھ 30 ہزار ملتے تھے۔ یوں رواں دورانیے میں ماہانہ 65 لاکھ 70 ہزار روپے ان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ناچاہتے ہوئے بھی میں عظیم عمارتوں کے سحر میں گم ہوگیا، ذہن میں ایک بار پھر فرعونوں کا دور فلم کی طرح چلنے لگا، جہاں ہر طرف زندگی ہی زندگی ہوتی تھی
بی کیٹیگری کے کھلاڑی
بی کیٹیگری میں موجود نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود کی ماہانہ تنخواہ 30 لاکھ روپے ہے، اس میں آئی سی سی شیئر کے 15 لاکھ 52 ہزار 500 روپے جمع ہوں گے۔ سابقہ رقم 11 لاکھ 47 ہزار 500 تھی۔ یوں انھیں ماہانہ 45 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر اور لداخ کے درمیان ہائی وے پر حملہ: بھارت کے لیے نیا سیکیورٹی چیلنج کیوں؟
سی کیٹیگری کے کھلاڑی
سی کیٹیگری میں شامل عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حارث رؤف، نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاداب خان کے 10 لاکھ روپے ماہانہ میں آئی سی سی کے 10 لاکھ 35 ہزار شامل ہوں گے۔ سابقہ رقم 7 لاکھ 65 ہزار تھی۔ یوں وہ ہر ماہ 20 لاکھ 35 ہزار روپے وصول کریں گے۔
ڈی کیٹیگری کے کھلاڑی
ڈی کیٹیگری میں جگہ پانے والے عامر جمال، حسیب اللہ، کامران غلام، خرّم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حریرہ، محمد عرفان خان، محمد وسیم جونیئر اور عثمان خان کی ماہانہ تنخواہ ساڑھے 7 لاکھ روپے ہے، اس میں آئی سی سی کے 5 لاکھ 17 ہزار 500 شامل ہوں گے۔
سابقہ رقم 3 لاکھ 82 ہزار 500 روپے تھی، یوں اب انھیں ماہانہ 12 لاکھ 67 ہزار 500 روپے دیے جائیں گے۔ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو ڈومیسٹک میچز کھیلنے پر بھی خطیر معاوضہ مل رہا ہے، چار روزہ میچ کی فیس 6 لاکھ 28 ہزار 898، ون ڈے کی 3 لاکھ 22 ہزار 310، ٹی ٹوئنٹی کی 2 لاکھ 9 ہزار 292 ہے۔