کبھی میں کبھی تم کی آخری قسط کہاں نشر کی جائے گی، فیصلہ ہوگیا

آخری قسط کی ریلیز
کراچی (ویب ڈیسک) اےآر وائی ڈیجیٹل کی بلاک بسٹر ڈرامہ سیریز ”کبھی میں کبھی تم“ کی آخری قسط 5 نومبر کو پاکستان بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی بحرانوں کے خاتمے کیلئے قومی قیادت ڈائیلاگ کرے: لیاقت بلوچ
حقیقت کی تصدیق
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق اگرچہ سیریز کی آخری قسط کی سینما گھروں میں آنے کی خبریں کچھ دنوں سے گردش کر رہی تھیں، لیکن ذرائع نےاب تک اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔ اے آر وائی ڈیجیٹل نے اعلان کیا ہے کہ شو کی آخری قسط بڑی سکرین پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ چند دن میں بتائیں گے کہ کس طرح ملک کا دفاع کر سکتے ہیں، خواجہ آصف
مداحوں کا انتظار
انہوں نے کہا کہ ”پاکستان بھر کے سینما گھروں میں آخری موڑ دیکھیں۔ بکنگ اب کھلی ہوئی ہے“ اس اعلان نے گویا نیٹ ورک پرہلچل مچادی ہے۔ جس سے شو کے مداحوں میں جوش و خروش پیدا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کرتا پاجامہ پہننے پر مسلمان بھائیوں پر حملہ، لہولہان کردیا
ڈرامہ کی کہانی
ڈرامہ کی کہانی ایک متوسط طبقے کے جوڑے شرجینا اور مصطفی کی جدوجہد پر مبنی ہے۔ کہانی کا اصل آغاز مصطفیٰ کی والدہ کی جانب سے جوڑے کو بے دخل کرنے کے بعد ہوا اور انہیں کرائے کے ایک خستہ حال اپارٹمنٹ میں رہنے پر مجبور کیا گیا۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ اب اسے بھی اس کی دولت مند بہو رباب نے بے گھر کر دیا ہے، جسے اپنے شوہر کے اپنی بہترین دوست کے ساتھ تعلقات کا پتہ چل جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کا ملٹری طیارہ جنگی سازو سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا
عدیل کا حال
وریں اثنا، عدیل (عماد عرفانی) اب جیل میں ہے، اور اس کی بیوی جو کہ ایک طاقتور کاروباری شخصیت ہے، نے اس کی دھوکہ دہی کے بعد معاملات کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس کی مسجد میں نمازی کا لرزہ خیز قتل، قاتل نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی
شرجینا اور مصطفی کی کہانی
دوسری جانب ڈرامہ کے مرکزی کردار شرجینا (ہانیہ عامر) اور مصطفی (فہد مصطفی) اپنی آنے والی قسمت میں لکھے کا انتظار کر رہے ہیں۔ کئی ناکامیوں کے بعد، دونوں ایک دوسرے سے الگ رہ رہے ہیں کیونکہ شرجینا کو اسقاط حمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ اس کا الزام مصطفیٰ پر ڈالتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیفنس میں منشیات سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار، کوکین اس تک خاتون کہاں سے پہنچاتی تھی؟ حیران کن انکشاف
پچھلے مقبول ڈرامے
اس سے قبل ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’عشق مرشد‘ کی بڑے پیمانے پر مقبولیت کی وجہ سے آخری قسط سینما گھروں میں دکھائی جا چکی ہیں۔ اب ’کبھی میں کبھی تم‘ کا اختتام بھی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔
کاسٹ کے نام
شو کی کاسٹ میں جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، مایا خان، نعیمہ بٹ اور توثیق حیدر بھی شامل ہیں۔