اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ بدترین تشدد، افسوسناک انکشاف
نرگس پر مبینہ تشدد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) تھیٹر کی معروف اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر نے مبینہ بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے بعد ان کی تصاویر نے صارفین کو پریشان کر کے رکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: رضی دادا کی غیر مشروط معافی مسترد، کمیٹی کا چینل بند کرنے کا فیصلہ، وائرل ویڈیو پر عمر چیمہ کے بعد وسیم عباسی نے بھی رد عمل جاری کر دیا
پولیس کی کارروائی
نجی ٹی وی آج نیوز نے پولیس ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ نرگس کے بھائی خرم بھٹی نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کی۔ کال پر تھانہ ڈیفنس سی کی پولیس کی نفری اداکارہ کے گھر پہنچ گئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ میری بہن کا شوہر انسپکٹر ماجد بشیر روزانہ اس کی بہن پر تشدد کرتا تھا، اس نے آج بھی میری بہن کو مارا پیٹا جس پر اس کی حالت خراب ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہر طالبعلم کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ، ہر گاؤں میں انٹرنیٹ اور ہر ادارے میں ای فائلنگ سسٹم مشن ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
اداکارہ کی جانب سے کارروائی نہ کرنا
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اداکارہ نرگس نے تاحال کارروائی کے لیے پولیس کو درخواست نہیں دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے پر ہی اداکارہ کے شوہر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
نرگس کی زندگی میں تبدیلی
یاد رہے کہ اداکارہ نرگس نے چند برس قبل انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کر لی تھی۔ شادی کے بعد اداکارہ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ اداکارہ نرگس کچھ برس سے ایک بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔








