عمران خان سے ملاقات کیلئے گئے تو کہا گیا کہ سیاست پر بات نا کریں، تو کیا ہم موسم پر بات کریں؟ اسدقیصر
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما کی پریس کانفرنس
پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے گئے تو کہا گیا کہ سیاست پر بات نا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں دلچسپ اضافہ
اڈیالہ جیل میں ملاقات کا ذکر
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ کل ہم عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گئے لیکن ہماری توہین کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا یحییٰ سنوار کی زندگی کے آخری لمحات نے انھیں غزہ کا ‘ہیرو’ بنا دیا؟
سیاست پر بات کرنے کی ممانعت
انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ سیاسی بات نہیں کریں گے، ہم نے کہا کہ کیا ہم عمران خان سے موسم پر بات کریں؟ یہ ہماری نہیں بلکہ پارلیمنٹ کی توہین کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: گھریلو ملازمہ پر مالکن کا بہیمانہ تشدد، سر کے بال کاٹ دیے
مریم نواز اور علی امین گنڈا پور کی باتیں
سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے بھارتی پنجاب سے مل کر بات کرنے کی بات کی، جس طرح مریم نواز نے بات کی، اسی طرح علی امین گنڈا پور نے بھی بات کی تھی۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے افغانستان سے بات چیت کا کہا تو شور مچایا گیا، معیار سب کے لیے ایک ہونا چاہیے۔
تحریک انصاف کا وفد ملاقات کی اجازت سے محروم
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کا وفد عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گیا تھا مگر انہیں ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔