چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

پاکستانی ٹیم کو مبارکباد
لاہور (سپورٹس رپورٹر) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف کامیابی پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی جماعتوں کو ملکر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا فیصلہ کرنا ہوگا: خالد مقبول صدیقی
کھلاڑیوں کی تعریف
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آصف علی، محمد اخلاق اور فہیم اشرف کو جارحانہ بلے بازی پر شاباش دی اور کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرکے روایتی حریف کو شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کی الیکشن کمیشن کے ملازمین پر نوازشات، کروڑوں روپے کے اعزازیے 4 مختلف مراحل میں دیئے گئے
ٹیم کا عزم
ٹیم نے متحد ہو کر کھیلا، فائٹنگ سپرٹ کا بھرپور مظاہرہ کیا اور فتح سمیٹی۔ لڑنے کا یہی جذبہ میدان میں جیت کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
مستقبل کی امیدیں
امید ہے کہ ٹیم آئندہ میچوں میں بھی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔