ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوائی جہاز بذریعہ سڑک ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل

پاکستان میں تاریخی جہاز کی منتقلی

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی جہاز کو ایک شہر سے دوسرے شہر بذریعہ سڑک منتقل کرنے کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ کراچی سے نکلنے والا جہاز حیدرآباد سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پہنچ گیا جہاں اسے تربیتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

سڑک پر چلتے جہاز کا منظر

ملک میں ہواؤں میں جہاز اڑتے سب نے ہی دیکھے ہونگیں مگر سڑک پر چلتے جہاز کو پہلی بار دیکھا گیا۔ 40 ٹن وزنی اور 110 فٹ لمبے بوئنگ 737 کو 74 ویلر ٹرالر کے ذریعے حیدرآباد سول ایوی ایشن انسٹیٹیوٹ منتقل کیا گیا۔ جہاز کے پر اور ٹائر الگ ٹرالر پر لائے گئے۔

منتقلی کا عمل

جہاز کو لانے والی نجی کمپنی کے ٹرانسپوٹر کا کہنا تھا کہ کراچی سے حیدرآباد تک 48 گھنٹے کا سفر طے کر کے جہاز کی منتقلی کو مکمل کیا۔ ایک ماہ قبل اس پر کام شروع کیا گیا تھا۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کے لیے 2 جہاز حیدرآباد لیکر آنے تھے، جن میں ایک جہاز آج پہنچا دیا گیا ہے اور اگلے ہفتہ ایک اور جہاز حیدرآباد پہنچے گا۔

پاکستان کی فضائی تاریخ میں نیا اضافہ

واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کے بڑے مسافر بردار جہاز کی بذریعہ سڑک کامیاب منتقلی نہ صرف کراچی اور حیدرآباد بلکہ پاکستان بھر کے شہریوں کیلئے باعث اعزاز ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...