وزرائے اعظم کے ساتھ زیادتی کا رونا رویا جاتا ہے کیا عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے؟ علی محمدخان
اسلام آباد میں سیاسی صورتحال
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کمرے کی بجلی 5 دن تک بند رہی۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی دفعہ 144 نافذ
علی محمد خان کا قومی اسمبلی میں بیان
علی محمد خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’جب تک پارلیمنٹ میرے اور تیرا لیڈر کا فرق رکھے گی تو بے توقیر رہے گی، وزرائے اعظم کے ساتھ زیادتی کا رونا رویا جاتا ہے کیا بانی پی ٹی آئی وزیر اعظم نہیں رہے؟‘
یہ بھی پڑھیں: خامنہ ای کہاں ہیں۔۔؟
موجودہ حکومت پر تنقید
پی ٹی آئی رہنما نے موجودہ حکومت کے حوالے سے سوال اٹھایا کہ آپ کے دور میں یہ سب کچھ نہیں ہو رہا کیا؟ آپ اس کا جواب دیں، بانی پی ٹی آئی کے کمرے کی بجلی 5 دن بند رکھی گئی، انہیں جائے نماز پر سجدے کی جگہ تک نظر نہیں آتی تھی۔
رحم کی اپیل نہیں، عمل کی ضرورت
علی محمد خان نے مزید کہا کہ میں کسی سے رحم کی اپیل نہیں کر رہا، ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو باہر لانا ہوگا۔








