الیکشن کمیشن نے عمران خان اور نواز شریف کو طلب کرلیا
اسلام آباد میں اہم پیش رفت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے دوسابق وزرائے اعظم عمران خان اور نواز شریف کو طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی فوجی تنصیبات پر حملے کرنے چاہئیں، اگلی جارحیت کا انتظار نہیں کر سکتے، خرم دستگیر
نوٹسز کی تفصیلات
الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی اور میاں نواز شریف کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ اس حوالے سے کازلسٹ بھی شائع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے اور قیمتی دھاتوں کے حصول کے لیے کچرے کے ڈھیروں پر جینے والی زندگیاں
سماعت کی تاریخ
الیکشن کمیشن میں میاں محمد نواز شریف کی درخواست پر سماعت 5 نومبر کو ہوگی۔ توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
نواز شریف کی درخواست
نواز شریف کی جانب سے درخواست دی گئی تھی کہ عادل بازئی نے چھبیسویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ نہیں ڈالا۔ الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کے خلاف 63 اے کے تحت ریفرنس بھیجا گیا تھا، جس پر اب الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ مسلم لیگ نواز کو طلب کیا ہے۔








