تقرری و تبادلوں کے منتظر سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ نے پنجاب میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں پر عائد پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: یانگو کے ساتھ محفوظ سفر اور زیادہ آمدنی، پارٹنر ڈرائیور بننے کے 6 اہم فوائد
سماعت کی تفصیلات
لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس عاصم حفیظ نے کیس کی سماعت کی اور کہا کہ فیصلے کا ماضی میں کیے گئے تقرر و تبادلوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سیف پنجاب وژن، تمام اداروں اور عوام کو ’’پارٹنر اِن پیس‘‘ بننے کی دعوت
درخواست گزار کا حق
عدالت نے فیصلے میں مزید کہا کہ درخواست گزار انفرادی طور معاملہ مجاز اتھارٹی کے سامنے اٹھا سکتے ہیں، تقرر و تبادلوں کا اختیار متعلقہ اتھارٹیز کو ہی حاصل ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب کی اہلیہ کو پارٹی ٹکٹ دیئے جانے پر سوالات کی بوچھاڑ، سلمان اکرم راجہ نے ’’دفاعی محاذ‘‘ سنبھال لیا
حکومت کا کردار
جسٹس عاصم حفیظ نے یہ بھی کہا کہ حکومتیں ادارے چلانے کے لئے عمل میں آتی ہیں، ادارے اپنے قوانین کے تحت ہی چلائے جاتے ہیں۔
باقی معلومات
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے تبادلوں اور تقرر پر پابندی کا کوئی واضح قانون پیش نہیں کیا۔








