خط لکھنے والے 6 ججز کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی چیف جسٹس سے ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ؛ ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزائیں درست قرار، 3 مجرموں کی اپیلیں خارج
چیف جسٹس کا ایڈمنسٹریٹو ججز سے رابطہ
24 نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے حلف برداری کے بعد ہائیکورٹس کے ایڈمنسٹریٹو ججز سے بھی ملاقات کی تھی۔ چیف جسٹس سے مداخلت کا خط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے حلف اٹھانے کے اگلے دن ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: متنازعہ فلم ’’کشمیر فائلز‘‘ بالی وڈ کی سب سے زیادہ منافع بخش فلم بن گئی
عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مداخلت کا الزام
یاد رہے کہ 26 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا جس میں عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مداخلت کا الزام عائد کیا گیا تھا، ججز نے اس معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رہنمائی مانگی تھی۔
انکوائری کمیشن کا قیام
وفاقی حکومت کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کیلئے جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کیا گیا تھا تاہم جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی تھی۔