سینیٹ اجلاس :دیوالی نہ منانے پر دنیش کمار اور ہمایوں مہمند میں شدید تلخ کلامی

سینیٹ کے اجلاس میں گرما گرمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کے اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے دنیش کمار اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر ہمایوں مہمند کے درمیان خیبر پختونخوا میں سرکاری سطح پر دیوالی نہ منانے پر گرما گرمی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: 4 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء اور ٹرالر ضبط
دیوالی کا جشن
سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ تین صوبوں میں دیوالی سرکاری سطح پر منائی گئی، گنڈاپور سے کہیں خیبر پختونخوا میں بھی منائیں، مریم نواز نے دیوالی منا کر دنیا کو اچھا پیغام دیا ہے، آج سے مریم نواز میری لیڈر ہیں۔
جوابی تنقید
جس پر سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ تو پھر آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں؟ سرکاری بینچز پر بیٹھیں، جس پر دنیش کمار نے ہمایوں مہمند کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ چور اور بھگوڑے ہیں، آپ تو خود بھاگے ہوئے ہیں۔