لاہور کے شہری کا بیٹا برما میں غیر قانونی حراست اور تشدد کا شکار ، ایف آئی اے سے فوری مدد کی اپیل

محمد عابد عقیل کی درخواست
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی شہری محمد عابد عقیل نے ایف آئی اے لاہور ریجن میں درخواست جمع کرواتے ہوئے اپنے بیٹے کی برما میں غیر قانونی حراست اور شدید بدسلوکی کی سنگین داستان سنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ احتساب عدالت کی ملزمان کو 342کے سوالنامے کے جواب جمع کروانے کی ہدایت
بیرون ملک روزگار کا جھانسہ
ان کا کہنا ہے کہ ایک مقامی ٹریول ایجنٹ نے بیرون ملک روزگار کا جھانسہ دے کر ان سے 3 ہزار ڈالر زہتھیا لیے۔ وعدے کے برخلاف ان کے بیٹے کو وزٹ ویزہ پر تھائی لینڈ بھیجا گیا اور پھر برما منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ مبینہ طور پر 18 گھنٹے کی مشقت اور تشدد کا نشانہ بن رہا ہے۔
فوری رہائی کی درخواست
محمد عابد عقیل نے اپنے بیٹے کی فوری رہائی اور دیگر ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے، برما ایمبیسی کو کال کر کے اغواء کاروں کے خلاف فوری ایکشن لینے کیلئے ایف آئی اے سے مدد کی اپیل کی ہے۔