میرا حساب کیوں ہو، میں ہوں کس حساب میں؟

انسان کی نجات
انسان کی نجات ہے اب انقلاب میں
یہ درسِ شور و شین ہے میرے نصاب میں
یہ بھی پڑھیں: میں نے اپنا آخری پیغام لکھ لیا تھا اور۔۔’ طوفان میں پھنسی پی آئی اے کی پرواز میں سوار عدنان صدیقی کا حیران کن انکشاف
روزِ حساب کا سوال
روزِ حساب میرا بھی ہو گا حساب کیا؟
میرا حساب کیوں ہو، میں ہوں کس حساب میں؟
یہ بھی پڑھیں: پریانکا گاندھی نے مودی کی تقریر کو سکول میں ریاضی کا پیریڈ قرار دیدیا
آگ کا شعلہ
بھڑکی ہے آگ سینے میں ہر خاص و عام کے
یہ کون شعلہ زن ہوا جوشِ خطاب میں؟
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹک کا امریکہ میں مستقبل کیا ہو گا؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا اعلان کر دیا
صحرا کی وسعتیں
دیکھی ہیں مشتِ ریگ میں صحرا کی وسعتیں
دیکھی ہے موجِ تند خو، رقصِ حباب میں
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے اہم رہنما کی ضمانت منظور
کوہِ طور کا ذکر
پھر لوگ جل کے خاک ہوۓ کوہِ طور پر
سو معجزے ہیں اک ترے کشفِ حجاب میں
دل کی دھڑکنیں
پارہ صفت ہیں جعفری یہ دل کی دھڑکنیں
ہر لحظہ دل ہے رہتا مرا اضطراب میں
کلام: ڈاکٹرمقصود جعفری (اسلام آباد)