نورا فتحی نے سپرہٹ گانے ’دلبر‘ کی شوٹنگ سے انکار کی وجہ بتادی
نورا فتحی کا گانے 'دلبر' کی شوٹنگ سے انکار
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ ڈانسر اور اداکارہ نورا فتحی نے ابتداء میں گانے 'دلبر' کی شوٹنگ سے انکار کیوں کیا تھا؟ اس کی وجہ اداکارہ نے خود ہی بتادی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی برآمدات 876 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں
پہلا انکار
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نورا فتحی نے کہا ہے کہ میں شروع میں گانے دلبر کو شوٹ کرنے سے انکار کیا کیونکہ لباس بہت ہی چھوٹا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر متنازعہ غیر آئینی ترامیم کا خاتمہ کرے گی: بیرسٹر سیف
جنسی طور پر نمایاں ہونے کی مخالفت
کینیڈا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور ڈانسر نے کہا کہ میں نے دلبر کی شوٹ سے انکار یہ کہہ کر کیا کہ 'مجھے زیادہ جنسی طور پر نمایاں مت کریں'۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
کپڑوں کی نوعیت پر تحفظات
میلبرن میں انڈین فلم فیسٹیول میں انٹرویو کے دوران نورا فتحی نے کہا کہ ابتدائی طور پر جو کپڑے گانے کےلیے طے کیے گئے تھے وہ بہت چھوٹے تھے جو میں نہیں پہن سکتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ارکان اسمبلی کے غائب ہونے کا جعلی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے:خواجہ آصف
کوریوگرافر سے بات چیت
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کوریوگرافر کو بتایا کہ میں گانے کی نوعیت کو جانتی ہوں لیکن ضروری نہیں ہے کہ بے ہودہ بھی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں 35 افراد کو کچلنے والا شخص طلاق کے بعد زمین کے تنازع پر ناخوش تھا
لباس کی تبدیلی کی تجویز
نورا فتحی نے کہا کہ گانے کی شوٹنگ میں میرے کپڑے بہت چھوٹے تھے تو میں فلم ساز کو لباس کی خرابی بتائی اور کہا 'سیکسی گانا بھی بن سکتا ہے، جس میں ہم ہاٹ دکھ سکتے ہیں، اگر ہم اسے بدل دیں، ڈانس پر مبنی ایسا تجربہ کریں کہ لوگ اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر بھی اسے دیکھنے میں تکلیف محسوس نہ کریں'۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اسرائیل کے مقابلے میں ایران کے حق میں بیان اور خطے میں طاقت کی نئی بازی گری
نئے کپڑے اور بہترین تجربہ
ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ بھی کہہ دیا کہ لوگ نا صرف اسے دیکھ سکیں گے بلکہ ڈانس اسٹائل کو بھی فالو کریں گے، ہمیں یہ تجربہ کرنا چاہیے۔
آخری فیصلے کی خبر
ڈانسر نے یہ بھی کہا کہ اگلی صبح گانے کی شوٹنگ پر مجھے نئے کپڑے دیے گئے، جو پہلے کے مقابلے میں تھوڑے بہتر تھے، جس میں گانا شوٹ کیا گیا۔