ظہیر عباس کو پی سی بی میں اہم عہدہ مل گیا

ظہیر عباس کی پی سی بی میں شمولیت
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس کو پی سی بی کی گورننگ باڈی کا رکن بنا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جیلوں کی انسپکشن ،ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں” خفیہ اطلاع “پر کارروائی ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سمیت 3افسر معطل
نامزدگی کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کی گورننگ بورڈ میں نامزدگی کا باقاعدہ فیصلہ ہو گیا ہے۔ گورننگ بورڈ میں ظہیر عباس واحد کرکٹر ہیں، اور وہ سٹیٹ بینک کی نمائندگی کریں گے۔
پی سی بی کا بیان
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سٹیٹ بینک نے گورننگ بورڈ کے لیے سابق کرکٹر ظہیر عباس کو نامزد کیا ہے۔ وہ سٹیٹ بینک کے موجودہ ممبر کی جگہ لیں گے۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پی سی بی کے گورننگ بورڈ کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔