دریائے سوات کنارے سے نوجوان کی ذبح شدہ لاش برآمد

نوجوان کی ذبح شدہ لاش کی برآمدگی
سوات (ویب ڈیسک) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے فتح پور میں دریائے سوات کنارے سے نوجوان کی ذبح شدہ لاش ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کی تلاش میں سرگرداں شوہر کو واٹس ایپ سٹیٹس پر ایسی ویڈیو نظر آگئی کہ ہوش اڑ گئے
پولیس کی رپورٹ
پولیس کے مطابق 26 سالہ حضرت حسین ولد رحم دل کو نامعلوم افراد نے گلہ کاٹ کر قتل کر دیا اور لاش کو دریائے سوات کے کنارے پھینک دیا۔
تفتیش کا آغاز
ایکسپریس کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔