انگلش کپتان بین سٹوکس کے گھر چوری کرنے والا ایک شخص گرفتار
چوری کا واقعہ
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کرنے کے الزام میں برطانوی پولیس نے ایک 32 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں دیرینہ دشنمنی پرفائرنگ، 3 افراد قتل
چوری کی تاریخ
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات 17 اکتوبر ہوئی تھی، اس وقت ان کی فیملی گھر پر ہی موجود تھی تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکراگیا، 4 ہلاک
گرفتاری اور ضمانت
ڈرہم کانسٹیبلری نے فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے پوچھ گچھ کے بعد اُسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میکسویل کی شاندار بیٹنگ جس نے میچ پاکستانی اننگز سے پہلے ہی ختم کر دیا
بین اسٹوکس کا بیان
قبل ازیں بین اسٹوکس نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 17 اکتوبر کی شام چند ماسک پہنے لوگوں نے میرے گھر چوری کی۔ وہ جیولری، قیمتی اشیا اور ذاتی استعمال کی اچھی خاصی چیزیں ساتھ لے گئے۔
چوری شدہ اشیاء کی معلومات
بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ میں چوری ہونے والی چند اشیاء کی چیزیں بھی شیئر کر رہا ہوں، اس کا مقصد صرف ان لوگوں کو پکڑنا ہے۔