چیمپئنز ٹرافی، چیئرمین پی سی بی نے بھارتی شائقین کرکٹ کیلئے بڑا اعلان کر دیا

محسن نقوی کی بھارتی شائقین کے لیے ویزا پالیسی کی یقین دہانی

کراچی (ویب ڈیسک) پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگلے سال کے اوائل میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہشمند بھارتی شائقین کے لیے ویزا جاری کرنے کی ایک تیز پالیسی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: 1857ء کی جنگ آزادی کے دوران باغیوں کو پھانسیاں دی جاتی تھیں اور لاشوں کو لٹکتا چھوڑدیا جاتا تھا

بھارتی شائقین کی مثبت ردعمل کی توقع

بھارتی میڈیا کے مطابق محسن نقوی نے جمعہ کو یہ یقین دہانی امریکا سے آئے سکھ یاتریوں کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران کرائی، محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی کو بھارتی شائقین کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے کے لیے مثبت ردعمل کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ؛ تہرے قتل کے مجرم کی 3 بار سزائے موت کالعدم قرار، بری کرنے کا حکم

ٹکٹوں کا خاص کوٹہ اور ویزا کی تیز پالیسی

ان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان آنے والے بھارتی شائقین کے لیے میچز میں ٹکٹوں کا ایک خاص کوٹہ رکھیں گے جبکہ بروقت ویزا جاری کرنے کی پالیسی کو تیز کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میرے 600 مہمانوں کو کھانا کھلاؤ ورنہ شادی کینسل

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پی سی بی بھارتی شائقین کو پاکستان کا دورہ کرنا اور لاہور میں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنا چاہتا ہے، واضح رہے کہ دفاعی چیمپئین پاکستان اگلے برس فروری مارچ میں آئی سی سی میگا ایونٹ کی میزبانی کرنے والا ہے، لیکن اب تک آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری نہیں کیا۔

بھارتی حکومت کی اجازت کا انتظار

آئی سی سی اس بات کی تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں کہ آیا بھارتی حکومت اپنی کرکٹ ٹیم کو چیمپئینز ٹرافی کے لیے پاکستان جانے کی اجازت دے گی۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے واضح کیا ہے کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے اسے اپنی حکومت کے کسی بھی پالیسی فیصلے پر عمل کرنا ہوگا۔ امر قابل ذکر ہے کہ 2008 کے ممبئی حملے کے بعد سے بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان 2007 کے بعد سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہوئی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...