ہاں ہمارے رابطے اسٹبلشمنٹ کے ساتھ ہیں اور ۔۔‘ پی ٹی آئی کے بیرسٹرسیف کا بڑا انکشاف

پشاور کی تازہ ترین خبریں
پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے پاکستان تحریک انصاف کے سٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 9سکینڈ میں 55لاکھ روپے کی ڈکیتی
پی ٹی آئی کی رابطہ کاری
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جو لوگ جمہوریت کو دوبارہ اپنی راہ پر لاسکتے ہیں، پی ٹی آئی ان سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام فریقین سے پی ٹی آئی کی انڈراسٹینڈنگ ہو تاکہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنما رہائی پا سکیں، مگر پی ٹی آئی کا ہدف ڈیل نہیں ہے۔
بشریٰ بی بی کی رہائی
ان کا کہنا تھا کہ کیسز بنانے والوں کو اب خود سمجھ آ گئی ہے اسی لیے بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد مزید کیسز نہیں بنائے گئے۔