لاہور میں سموگ کی شدت کب تک برقرار رہے گی؟ موسمیاتی ماہرین نے بتا دیا
لاہور میں سموگ کی شدت پر خبردار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سموگ کی شدت کے حوالے سے موسمیاتی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف شرائط کو پورا کرنے کیلئے پنجاب میں زرعی سپر ٹیکس لگانے کا فیصلہ
سموگ کی جاری صورتحال
موسمیاتی ماہرین کے مطابق لاہور میں آئندہ 48 گھنٹے سموگ کی شدت برقرار رہے گی۔ ناسا نے بھارتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فصل کی باقیات جلانے سے سموگ میں شدت آنے کی فضائی تصویر جاری کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش: پشاور کے صارفین کو درپیش چیلنجز
فضائی آلودگی کی سطح
ہواو¿ں کا رخ بدلنے سے گزشتہ روز لاہور میں فضائی آلودگی اوسط 157 پر تھی جبکہ گزشتہ پانچ دن تک لاہور میں فضائی آلودگی اوسط 180 پر رہی۔ بھارتی علاقوں سے آنے والی تیز ہوا کے ساتھ دھواں بھی پاکستانی علاقوں میں داخل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ
موسمیاتی ماہرین کی تشویش
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فصلوں کی باقیات جلانے سے سموگ میں تیزی سے اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل بلایا گیا
حفاظتی تدابیر
سینئر صوبائی وزیر برائے پنجاب مریم اورنگزیب نے اپیل کی ہے کہ سموگ میں اضافے پر شہری گھروں سے بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ ماسک لازمی پہنیں، سانس، سینے اور دل کے امراض میں مبتلا افراد اور بزرگ کھلی فضا میں نہ جائیں۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کی صورتحال
خیال رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا فضائی معیار آج 1067 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا، جو کہ انتہائی مضر صحت ہے۔