اسرائیلی فوج کا حماس کے سینئر رہنما عز الدین قصاب کو شہید کرنے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج کی کارروائیاں
غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی فوج کی جانب سے حماس کے سینئر رہنما عزالدین قصاب کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک بند کر دیا گیا
بمباری کے نتیجے میں نقصانات
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیت لاہیہ میں اسرائیلی فوج نے اپنی جارحیت کو جاری رکھا ہوا ہے جہاں بمباری کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے نصیرت کیمپ کے اطراف بھی ٹینکوں سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: رنگین مزاج ارب پتی پلے بوائے ٹرمپ نے 3 شادیاں کیں، درجنوں خواتین سے جنسی تعلق رہا
لبنان میں ہلاکتیں
دوسری جانب لبنان کے مختلف حصوں پر اسرائیل کی بمباری سے 52 افراد شہید اور 72 افراد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کے نقصانات
واضح رہے کہ غزہ جنگ شروع ہونے سے اب تک اسرائیلی فوج کے 778 افسران اور اہلکار مارے جا چکے ہیں، جس کی اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں حماس سے جھڑپوں میں 366 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، جبکہ اسرائیل اور لبنان سے حملوں میں 62 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، اور غزہ میں 58 اسرائیلی پولیس افسران بھی ہلاک ہوئے۔