لاہور: پیشی پر عدالت جانیوالے باپ اور دو بیٹوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

واقعہ کی تفصیلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں پیشی پر عدالت جانے والے باپ اور دو بیٹوں کو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی تازہ قیمتیں سامنے آگئیں
فائرنگ کا مقام
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاہور کے سگیاں پل پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سیف کے احتجاج میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کا بڑا انکشاف
مقتولین کی شناخت
پولیس کا کہنا ہے کہ باپ اور دو بیٹے پیشی پر عدالت جا رہے تھے کہ مخالفین نے سگیاں پل پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ مقتولین کی شناخت صفدر، یاسر صفدر، ناصر صفدر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
تحقیقات کا آغاز
پولیس کے مطابق مقتولین رکشے میں سوار ہو کر عدالت جا رہے تھے جبکہ فائرنگ کرنے والے افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔