توشہ خانہ کیس ٹو: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

راولپنڈی: توشہ خانہ کیس میں نئی سماعت
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس ٹو میں آج پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان میں قومی محفل شبینہ کیلئے حفاظ کرام کی نامزدگیاں طلب
سماعت کی تفصیلات
اڈیالہ جیل میں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ سابق خاتون اول بھی کیس کی سماعت کے سلسلے میں اڈیالہ جیل آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم وفاق کو قرض دینے کی حیثیت رکھتے ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
وکالت نامے اور بریت کی درخواستیں
دوران سماعت بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر اور عثمان گل کی جانب سے وکالت نامے جمع کروائے گئے۔ وکلاء نے توشہ خانہ کیس ٹو میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں دائر کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی کا شام کو تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف براہ راست مداخلت کا اعلان
ایف آئی اے کی مخالفت
ایف آئی اے پراسیکیوشن ٹیم نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی جا رہی ہے۔ بریت کی درخواست فائل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کیس پر سماعت نہ ہو سکے۔
کیس کی آئندہ سماعت
بعدازاں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔