امریکی الیکشن، ٹرمپ اور ہیرس کی زبان بندی ؟
امریکا میں انتخابی موسم
امریکا میں الیکشن کی گہماگہمی ہے اور گلی محلے طرح طرح کے بینرز سے سجے ہیں۔ پاکستان کی طرح وہاں بھی سیاست دان عوام کو خوب سہانے سبز باغ دکھانے میں مصروف ہیں۔ ایک طرف انتخابی شور ہے تو دوسری جانب ملک میں تاریخ کا گرم ترین موسم گرما ختم ہو رہا ہے۔ کیلی فورنیا کے جنگلات آگ میں جلنے سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ محض چند دنوں میں دو سمندری طوفانوں نے فلوریڈا میں تباہی مچا رکھی ہے جس سے سیکڑوں مکانات اور دیگر انفرااسٹرکچر تباہ ہوا۔ ملک کا کوئی بھی حصہ خطرناک اثرات سے محفوظ نہیں۔ امریکا کو کلائمٹ چینج سے سالانہ 150 ارب ڈالر نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی چاولوں نے عالمی منڈی میں دھوم مچادی، مانگ میں غیر معمولی اضافہ
ماحولیاتی تبدیلی کا اثر
اس وقت بظاہر تو امریکی صدارتی امیدوار ماحولیاتی تبدیلی کو زیادہ اہمیت نہیں دے رہے، لیکن انہیں یہ ادراک ضرور ہے کہ خاموش ووٹرز ان کے مستقبل کی کایا پلٹ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ شرما ایوارڈ شو کے دوران سٹیج کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر گئیں
ٹرمپ اور ہیرس کا ماحولیاتی موقف
ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس نے انتخابی مباحثوں کے دوران جب بھی ماحولیاتی تبدیلی پر لب کشائی کی، اُس سے تنازعات کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اُن سے بار بار پوچھا گیا کہ برسراقتدار آکر عوام کو ماحولیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لئے کیا حکمت عملی اپنائیں گے، لیکن دونوں نے کبھی بھی واضح جواب نہیں دیا۔
ہیرس ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات تسلیم کرتی ہیں اور اسے "حقیقت" قرار دیتی ہیں، لیکن ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی سوچ و فکر کا اظہار نہیں کرتیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ کلائمٹ جسٹس کو آگے بڑھائیں گی، کرہ ارض کی حفاظت کریں گی اور قومی قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کی انتظامیہ صلاحیت پیدا کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی آئینی ترامیم کے پراسس میں شامل رہی لیکن ووٹ نہیں دیا،مصدق ملک
ٹرمپ کا ردعمل
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایسے سوالات سے خوش نہیں ہوتے۔ اُن کا موقف عمل ناقابل فہم ہے اور وہ اکثر اپنی گفتگو میں کلائمٹ چینج کو "دھوکا" قرار دیتے ہیں۔ حالیہ انتخابی مباحثے کے دوران، انہوں نے کہا کہ اگر ڈیموکریٹک پارٹی جیت جاتی ہے تو فوسل فیول پر پابندی لگا دے گی جو ملک کی تباہی شروع کر دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل میپ کی مدد سے خاتون سے زیادتی کی کوشش ناکام
نوجوان ووٹرز کی اہمیت
امریکا میں کلائمٹ چینج دونوں صدارتی امیدواروں کے لئے کم اہمیت کا حامل ہو سکتا ہے، لیکن یہ اشو نوجوان ووٹرز کے دل کے بہت قریب ہے۔ سوشل میڈیا پر کلائمٹ ایکٹوسٹس کی مہمات نے عوام میں کافی شعور پیدا کر دیا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی بحران ممکنہ طور پر امریکی صدارتی انتخابی نتائج کو متاثر کر سکتا ہے۔
عملی اقدامات کی ضرورت
امریکا جیسی سپر پاور ہو یا پاکستان جیسے دیگر ترقی پذیر ممالک، ماحولیاتی تبدیلی سب سیاسی جماعتوں کے منشور میں خوشنما الفاظ کے ساتھ تحریر ہے، لیکن عملی اقدامات کا مرحلہ آتے ہی ان گنت بہانوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔
وقت تیزی سے ہاتھ سے نکل رہا ہے اور فوری ایکشن ناگزیر ہے، یہ وہ گھڑی ہے کہ ابھی نہیں تو پھر کبھی نہیں۔
نوٹ: یہ مصنفہ کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔
اگر آپ بھی ڈیلی پاکستان کیلئے لکھنا چاہتے ہیں تو اپنی تحاریر ای میل ایڈریس ’[email protected]‘ یا واٹس ایپ "03009194327" پر بھیج دیں۔