لاہور میں 3 افراد کے دن دیہاڑے قتل کی وجہ سامنے آگئی
تہرے قتل کیس میں پیش رفت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہدرہ سگیاں پل پر ہوئے تہرے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مقتول صفدر اور اس کے بیٹوں کا قاتل اس کا سگا بھائی اور بھتیجے نکلے۔ پولیس کے مطابق مقتول صفدر کا اپنے بھائی عبد الغفور سے جائیداد کا تنازعہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی:گھریلو ملازمہ مالکن کو بے ہوش کرکے لاکھوں روپے، ڈالر اور سونا لے اڑی
افسوسناک واقعہ کی تفصیلات
ہفتہ کو لاہور کے سگیاں پل پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پیشی پر عدالت کے لیے جانے والے باپ اور اس کے دو بیٹوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ باپ اور دو بیٹے پیشی پر عدالت جا رہے تھے کہ راستے میں ملزمان نے سگیاں پل پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں خصوصی حیثیت کی بحالی کی قرارداد منظور
مقتولوں کی شناخت اور دشمنی
پولیس نے بتایا تھا کہ مقتولین کی مخالفین سے دشمنی چلی آ رہی ہے، مقتولین کی شناخت صفدر، یاسر صفدر، ناصر صفدر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتولین رکشے میں سوار ہو کر عدالت جا رہے تھے جبکہ فائرنگ کرنے والے افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: مبارک ثانی کیس: سپریم کورٹ نے 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلے واپس لے لئے
انتقام کی کہانی
اس دوران انکشاف ہوا کہ مقتول صفدر اور اس کے بیٹوں نے 2015 میں عبدالغفور کے بیٹے افضل کو قتل کیا تھا، بدلہ لینے کیلئے عبدالغفور اور اس کے بیٹوں نے آج حملہ کیا۔
ملزمان کی تلاش
پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ عبدالغفور کے بیٹوں کے خلاف درج کیا جا رہا ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے 3 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ملزمان اپنے گھروں کو تالا لگا کر فرار ہو چکے ہیں۔