معروف قانون دان نے 26ویں آئینی ترمیم کو آئین پاکستان کے خلاف قرار دے دیا

سپریم کورٹ کے وکیل کا بیان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے سینئر وکیل منیر اے ملک نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم آئین پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے۔ اسلام آباد میں حامد خان گروپ وکلاء ایکشن کمیٹی کا سپریم کورٹ میں اجلاس ہوا، جس کے بعد میڈیا سے سینئر وکیل منیر اے ملک نے گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اقتدار میں لانے والوں میں فیض حمید سرفہرست تھے: خواجہ آصف

وکلاء کی رائے کا اجمال

انہوں نے کہا کہ وکلاء اجلاس میں مختلف بارز کے عہدیداروں نے شرکت کی، تمام ہی شرکاء کی رائے تھی کہ وکلاء تحریک تو کب کی شروع ہوچکی۔ منیر اے ملک نے مزید کہا کہ وکلاء تحریک کس رفتار سے چلے گئی آج کے اجلاس میں اس پر گفتگو ہوئی ہے۔ ہم پرامید ہیں کہ عدالت عظمیٰ 26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ عدلیہ اس معاملے پر خاموشی اختیار نہیں کرے گی، وکلاء تحریک چلے گی یا نہیں چلے گی اس پر ہم وکلاء سر جوڑ کر بیٹھے ہیں۔

تحریک کی رفتار پر غور

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل نے یہ بھی کہا کہ تحریک کی رفتار کیا ہوگی سست یا تیز، اس پر غور کیا گیا، کوئی بھی 26ویں آئینی ترمیم کو قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچہ کے خلاف ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل مل کر ملک گیر ریفرنڈم کرائے کہ 26 ویں ترمیم پر عوام اور وکلاء کیا چاہتے ہیں۔ سینئر وکیل نے کہا کہ امید کرتے ہیں سپریم کورٹ 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دے گی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...