کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا
امریکی سفیر کا کراچی کی ثقافت سے تعارف
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔ ڈونلڈ بلوم کو مزیدار ناشتے کی طلب بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ لے پہنچی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف انکوائری شروع
بوٹ بیسن کی مشہور ڈشز
ہفتہ کو ڈونلڈ بلوم بوٹ بیسن کی مشہور حلوہ پوری اور کڑک دودھ پتی چائے سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے مجھے سرپرستی کا کہا، میں ہر مثبت اور تعمیری کام میں کردار کے لیے تیار ہوں:چوہدری شجاعت حسین
چائے پینے کا روایتی انداز
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم فوڈ اسٹریٹ پر روائتی انداز میں چسکیاں لے کر چائے پیتے دکھائی دئیے۔
برنس روڈ کا کھانا
ڈونلڈ بلوم کراچی کے کباب اور ربڑی کے بھی شوقین نکلے، ڈونلڈ بلوم کھانوں کا زائقہ چکھنے برنس روڈ بھی پہنچے جہاں انہوں نے نہاری، کباب اور ربڑی کے مزے لئے۔








