ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

برج حمل - سیارہ مریخ (21 مارچ سے 20 اپریل)
پریشان نہ ہوں انشاءاللہ بڑی امید ہے کہ اللہ پاک آپ کی مشکلات کا کوئی اسباب ضرور بنا دیں گے اور آپ کے لئے آگے زندگی گزارنا آسان ہو جائے گا۔ لیکن ایک مرتبہ اپنے تمام حالات کا از سرِ نو جائزہ لے لیں کہ کس مقام پر غلطیاں ہوئی ہیں تاکہ ان کی ٹھیک طریقے سے اصلاح کی جا سکے۔ جو لوگ ایسا کرلیں گے وہ اپنے لئے بڑی آسانیاں حاصل کرلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیارے میں دوران خاتون مسافر چل بسیں، پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی
برج ثور - سیارہ زہرہ (21 اپریل سے 20 مئی)
جن امور میں دشواریاں آ رہی ہیں، پہلے آپ ان کو اچھی طرح سے غور کرکے چیک کریں کہ اس میں آپ کی تو کوئی غلطی نہیں ہے۔ اگر ایسا ہوا تو پہلے اس کو ٹھیک کریں، توبہ کریں اور حقوق العباد کا اچھی طرح سے خیال رکھیں۔ پھر اللہ سے بھی امید لگائیں کہ وہ آپ کے معاملات ٹھیک فرما دیں گے۔ ان دنوں اپنے روزگار پر خاص توجہ بھی دیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’’بازیگر‘‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں
برج جوزہ - سیارہ عطارد (21 مئی سے 20 جون)
اپنے دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر کسی جانب کوئی غلط قدم نہیں اٹھانا اور کسی مقصد کے پیچھے نہیں بھاگنا۔ انشاءاللہ جو نصیب میں ہوگا وہ آپ کو مل کر رہے گا اور آپ کے لئے سیدھا راستہ ہی کامیابی کا ہے۔ آپ نماز کی طرف توجہ دیں اور جن اپنوں اور غیروں کی طرف سے پریشانیاں مل رہی ہیں، ان سے فاصلہ طے کرنا ہی آپ کے لئے بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کا اجلاس، پوپ فرانسس کے انتقال پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی
برج سرطان - سیارہ چاند (21 جون سے 20 جولائی)
دعا کریں یہ سب سے بڑا وظیفہ ہے، اس سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہے مگر پورے توکل کے ساتھ۔ جو لوگ ادھر اُدھر بھٹک رہے ہیں اور دوسروں کے سامنے دستِ سوال کرتے ہیں وہ گناہ ہے۔ دینے والی تو اللہ کی ذات مبارک ہے، آپ اس سے اپنی پریشانیوں کے لئے اور ضرورتوں کے لئے کیوں نہیں التجا کرتے؟ اگر کریں گے تو وہ ضرور آپ کو ہر چیز عطا فرمائے گا جو آپ کے حق میں بہتر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہوگا، درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان
برج اسد - سیارہ شمس (21 جولائی سے 21 اگست)
ایک سو بار درود شریف صبح اور شام پڑھنا اپنا معمول بنالیں اور سورۃ قلم کی آخری دو آیات بھی اپنی روٹین میں رکھیں۔ انشاءاللہ ہر طرح کی بدنظری سے محفوظ رہیں گے اور جو راستے رکاوٹیں دے رہے ہیں، جہاں سے بھی مشکلات مل رہی ہیں، اس کا خاتمہ ہو جائے گا۔ آپ کو اس جگہ سے سب کچھ ملے گا جہاں سے آپ کا گمان بھی نہیں تھا، بس توبہ بھی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
برج سنبلہ - سیارہ عطارد (22 اگست سے 22 ستمبر)
جن امور میں رکاوٹیں محسوس کررہے ہیں، اس کے لئے روزانہ 450 مرتبہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد کرلیا کریں۔ ان شاءاللہ وہ دور ہونا شروع ہو جائیں گے اور دعا کریں کہ اے اللہ جو میرے حق میں بہتر ہے مجھے اس راستے پر ڈال دے یا میرے حق میں اس تمام کو آسان فرما دے۔ یہ توکل آپ کو کس طرح کامیابیاں دلاتی ہیں، اس کا آپ کو اندازہ بھی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ نہ کھیلنے کی خبروں پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف بھی سامنے آ گیا
برج میزان - سیارہ زہرہ (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
اگر صحت کے حوالے سے معاملات خرابی ظاہر کررہے ہیں تو پھر یا کریم، یا سلام، یا حی، یا قیوم کا ورد 1000 مرتبہ روزانہ ضرور کریں۔ اپنی نظر اتاریں، راشن کی صورت میں حسب ِتوفیق صدقہ بھی دیں تو انشاءاللہ سب کچھ ٹھیک ہوتا چلا جائے گا۔ جو لوگ روزگار کو بدلنا چاہتے ہیں وہ پہلے استخارے سے کام لیں، اس میں جو جواب آئے اس حساب سے قدم اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی ہوائیں ملک میں داخل ، کن کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے؟ جانیے.
برج عقرب - سیارہ مریخ (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
ہر وقت کسی نہ کسی پریشانی میں رہنا ڈپریشن کا مریض بنا دیتا ہے اور ہونا تو وہی ہے جو میرے اللہ نے چاہنا ہے۔ پھر ہماری اور آپ کی کیا مرضی؟ تو پھر کیوں نہ اس کی رضا پر راضی رہے تاکہ وہ ہم سے خوش رہے۔ پھر زندگی میں کیسا دکھ اور پریشانی، اصل میں ہم اپنے راستے سے بھٹک گئے ہیں، جو مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں، توبہ کرکے واپس آ جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیئے جانے پر سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کی تجویز دیدی
برج قوس - سیارہ مشتری (23 نومبر سے 20 دسمبر)
لالچ کریں گے کسی بھی قسم کا تو الٹا گلے پڑ جائے گا اور اگر سوچ لیں گے کہ جو نصیب میں ہوگا وہ آپ تک خود بخود پہنچ کر رہے گا تو زندگی گزارنی آسان بھی ہو گی اور بابرکت بھی۔ آپ فکر مند نہ ہوں، آپ کا رزق آپ تک ضرور آ جائے گا، یہ میرے اللہ کا وعدہ ہے، بلاوجہ خود کو مشکل میں نہ ڈالیں، ورنہ پریشانیاں ہی حصے میں آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ
برج جدی - سیارہ زحل (21 دسمبر سے 19 جنوری)
اگر آپ دل کے صاف ہیں اور ہر ایک کے ساتھ مخلص ہیں تو پھر آپ کے ساتھ کچھ بُرا نہیں ہوگا۔ اگر دو چیزوں کے ساتھ دنیاداری کررہے ہیں تو پھر مسئلے تو پیدا ہوں گے۔ آپ حق اور سچ کے ساتھ کھڑے رہیں۔ آپ کی بھی پریشانیاں کیسے ختم ہوتی ہیں اور کس اندازہ سے ختم ہوتی ہیں، آپ کو گمان بھی نہ ہوگا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔ شکر ادا کریں اور سیدھا راستہ اختیار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا
برج دلو - سیارہ زحل (20 جنوری سے 18 فروری)
سارا دن دماغ پر کسی نہ کسی کا اگر بوجھ محسوس کررہے ہیں تو استخارہ ضرور کریں تاکہ اصل حقیقت معلوم ہو سکے۔ ممکن ہے کوئی درمیانی مسئلہ اور وجہ ہو جو آپ کو دکھائی نہ دے رہی ہو۔ استخارے سے جو معلوم ہو، آپ اس کو غور سے سوچیں پھر اس لحاظ سے اپنی اصلاح کریں۔ جو غلطیاں ہوئی ہیں، ان کی معافی مانگیں، اللہ پھر راضی ہوں گے تو راستے بھی کھول دیں گے۔
برج حوت - سیارہ مشتری (19 فروری سے 20 مارچ)
آپ چھوٹی موٹی باتوں کو لے کر ہرگز پریشان نہ ہوا کریں ورنہ بیمار ہوجائیں گے۔ اللہ کسی بندے کا بُرا نہیں کرتے۔ بندہ ہی ہے جو اپنا خود بُرا کرتا ہے۔ دل، جذبات، خیالات اگر قابو میں رہیں تو انسان بہت سی مشکلات اور خرابیوں سے بچ جاتا ہے۔ جب اپنے خیالات میں خرابی لائیں گے، موبائل کا استعمال فضول کاموں میں ہوگا تو مسئلے خودبخود بن جائیں گے۔ فی الحال صدقہ دیں۔