شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا
بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کی حیرانی
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سجاد علی شاہ چیف جسٹس مقرر ہوئے تو شور مچ گیا سنیارٹی کو نظرانداز کیا گیا،اعلیٰ سطحی ڈیفنس کونسل کی تشکیل کا آئیڈیا وزیراعظم اور مشیروں کو پسند نہیں آیا
دیوالی کے موقع پر گھر کی صفائی
بھارت میں مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر لوگ گھر کی صفائی کرتے ہیں اور اس دوران انہیں کونوں میں چھپی وہ اشیاء بھی مل جاتی ہیں جو انہیں کبھی ڈھونڈنے پر بھی نہیں ملتیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی سالگرہ ، کتنے برس کی ہو گئیں ؟
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ خاتون کو گھر کی صفائی کے دوران 500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹ ملے ہیں جو اب قابل استعمال نہیں ہیں۔ انسٹاگرام پر دپتی گابا نامی صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں خاتون کو صدمے میں دکھایا گیا ہے، خاتون نے بتایا کہ انہوں نے آٹھ سال قبل شوہر سے چھپ کر یہ پیسے بچائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف کورین اداکار نے خودکشی کرلی
ویڈیو کا مشاہدہ
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون تھیلی سے نوٹوں کو نکال رہی ہے جو 500 اور 1000 روپے کے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم بیٹھے ہیں کشکول لیے…
سوشل میڈیا پر ردعمل
خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور اسے اب تک لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ میں پیسے کے معاملے پر بیوی پر بھروسہ نہیں کرتا۔
دوسرے صارف نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کاش کہ اب نوٹوں کا تبادلہ ہوسکے، تیسرے صارف نے خاتون کو مشورہ دیا کہ یہ نوٹ آر بی آئی میں ایکسچینج ہوسکتے ہیں، ایک اور صارف نے لکھا کہ نوٹ بند ہوئے آٹھ سال ہوچکے ہیں۔
بھارتی حکومت کی کارروائی
یاد رہے کہ بھارت میں حکومت نے 8 نومبر 2016 کو 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کو ختم کر دیا تھا اور ان منسوخ شدہ نوٹوں کے بدلے 500 اور 2000 روپے کے نئے نوٹ جاری کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔