چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

جیلوں کی صورتحال پر خطرے کی گھنٹی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر کی جیلوں کی صورتحال تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے 20 لاکھ افراد کی جبری منتقلی کی تیاری؟ اسرائیل نے خطرناک منصوبہ بنا لیا
اہم اجلاس کی تفصیلات
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جیل اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم اور جسٹس شمس محمود نے شرکت کی۔
اجلاس میں ہوم اینڈ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹریز، انسپکٹرز جنرل آف پولیس اور جیل خانہ جات نے شرکت کی، اس کے علاوہ رجسٹرار سپریم کورٹ، سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن، سینٹرل جیل لاہور کی سپرنٹنڈنٹ صائمہ امین خواجہ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر سیالکوٹ بیوروکریسی کی کرپشن نظر آئی ہے تومنتخب نمائندے کو چاہیے کہ خود تحقیقات کروائے: جاوید لطیف
اجلاس میں قیدیوں کی موجودگی
اجلاس میں قید کاٹنے والے حکومتی رکن سینیٹر احد چیمہ نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ پر حملہ کرنے والے گرفتار ملزمان کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں
جیلوں میں قیدیوں کی تعداد
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ملک بھر کی جیلوں کی صورتحال تشویشناک ہے، جیلوں میں گنجائش 66 ہزار 625 جبکہ قیدیوں کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 643 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وکلاء ملک کی سول سوسائٹی اور عوام سب مل کر بھی کسی گناہ گار کو معافی نہیں دے سکتے, وگرنہ بہت سے لوگ معافی حاصل کرنے کے حقدار بن جائیں گے
پنجاب کی جیلوں کی صورتحال
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں گنجائش 36 ہزار 365 جبکہ قیدیوں کی تعداد 67 ہزار 837 ہے، قیدیوں میں 36 ہزار 128 ملزمان ٹرائل شروع ہونے کے انتظار میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ان مسائل پر ہنگامی بنیادوں پر زور دینا ہوگا، جیل اصلاحات پر پہلا اجلاس لاہور میں ہورہا ہے۔
قیدیوں کی فلاح و بہبود
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے مزید کہا کہ گنجائش سے زیادہ قیدی پنجاب میں ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں فوجداری انصاف میں اصلاحات کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر جیل اصلاحات اور قیدیوں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کی گئی۔