بشریٰ بی بی لاہور سے دوبارہ پشاور پہنچ گئیں

بشریٰ بی بی کی پشاور واپسی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی 3 روز بعد لاہور سے دوبارہ پشاور پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سٹی سنٹر عجمان میں “انڈور رن 2025” ایونٹ کا انعقاد
پشاور پہنچنے کی تفصیلات
میڈیا رپورٹس کے مطابق بشریٰ بی بی پروٹوکول کے ساتھ موٹر وے کے راستے پشاور ٹول پلازہ سے پشاور پہنچی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری کے بیان پر سندھ حکومت کا رد عمل بھی سامنے آگیا
وزیر اعلیٰ ہاؤس میں قیام
پشاور میں بشریٰ بی بی وزیر اعلیٰ ہاؤس کی انیکسی میں کچھ وقت کے لیے رہائش پذیر ہوں گی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں بشریٰ بی بی کے قیام کے تمام انتظامات بھی مکمل کئے جا چکے ہیں۔
پچھلے دورے کا پس منظر
یاد رہے کہ بشریٰ بی بی 3 روز قبل بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد لاہور گئی تھیں اور اب ان کی پشاور واپسی ہوئی ہے۔