ساجد خان نے انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافیاں اپنے بیٹوں کے حوالے کر دیں
ساجد خان کی ٹرافی کی تقریب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر ساجد خان نے انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافیاں اپنے بیٹوں کے حوالے کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر آپ کا کوئی پیارا گم ہو جائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اب پنجاب حکومت اسے ڈھونڈ کر لائے گی۔
سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ
ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان کی بیٹوں کو ٹرافیاں تھمانے والی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں دونوں بیٹوں کے ہاتھ میں ٹرافیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد دھماکے پر اظہار یکجہتی، وزیراعظم کا عالمی رہنماؤں سے اظہار تشکر
بیٹوں کے نام
کرکٹر نے دونوں ٹرافیاں اپنے بیٹوں محمد ہاشمی اور محمد ہادی کو تھمائیں۔
یہ بھی پڑھیں: قتل کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان کا پہلا بیان سامنے آگیا
ساجد خان کا بیان
اس حوالے سے ساجد خان نے کہا کہ "یہ مسکراہٹ سب کچھ بتا رہی ہے، میرے پیارے لڑکے محمد ہاشمی اور محمد ہادی فخر سے ٹرافیوں کو تھامے ہوئے ہیں۔"
دوسرا ایل کا اعزاز
واضح رہے ساجد خان کو انگلینڈ کے خلاف پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کی ٹرافیاں ملی تھیں۔








