بھارت سے آنے والی ہوا سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت، ایئرکوالٹی انڈیکس ایک ہزار ہوگیا
لاہور کی آلودگی کی صورتحال
لاہور (ویب ڈیسک) دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر رہا۔ بھارت سے آنے والی ہوا کی وجہ سے شہر کی فضا انتہائی مضر صحت ہوگئی، جبکہ ایئرکوالٹی انڈیکس آج بھی ایک ہزار سے زائد رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائل سے تل ابیب پر حملہ
بھارت کی فضائی آلودگی کا اثر
بھارت میں جلائی گئی فصلوں اور کچرے کا دھواں لاہور پہنچ گیا۔ پڑوسی ملک سے آنے والی تیز ہواؤں کی وجہ سے لاہور فضائی آلودگی انڈیکس میں پہلے نمبر پر رہا، جب کہ بھارت کے دو شہر دہلی اور کلکتہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں بکاخیل پولیس اسٹیشن پر عسکریت پسندوں کا حملہ
آلودگی کے ذرائع
بھارتی شہروں جالندھر، لدھیانہ، چندی گڑھ، بھٹنڈہ، کرنال، گورداسپور، امرتسر اور اٹاری سے دھوئیں کے گہرے سیاہ بادل تیز ہواؤں اور مرغولوں کی شکل میں پاکستانی علاقوں میں آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیوٹن نے وزیر کو برطرف کیا اس نے چند گھنٹوں بعد ہی خودکشی کرلی، روسی میڈیا نے اہم انکشاف کر دیا
اسموگ اور متاثرہ شہر
بھارت کی طرف سے چلنے والی ان ہواؤں سے سب سے زیادہ متاثر لاہور ہو رہا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں اسموگ کی صورت حال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔
حکومتی بیان
وزیراطلاعات پنجاب مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لاہور اور بھارت سے ملحقہ پاکستانی شہر ہواؤں کی رفتار اور رخ بدلنے سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔








