قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کا معاملہ ،پاکستانی وزارت خارجہ نے کارروائی کے سخت احکامات جاری کردیئے
وزارت خارجہ کی سخت کارروائی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کے معاملے پر پاکستانی وزارت خارجہ نے کارروائی کے سخت احکامات جاری کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو بابا صدیقی کی طرح قتل کرنے کی دھمکی
ہائی کمیشن کو قانونی کارروائی کی ہدایت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منسٹری آف فارن افیئرز کو ہدایات جاری کیں۔
افسوسناک واقعہ اور قانونی راستہ
وزارت خارجہ نے کہاہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا جائے، اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔