دکی میں مسلح افراد نے 3 ٹرکوں کو فائرنگ کے بعد آگ لگادی

مسلح افراد کا حملہ
دکی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے ضلع دکی میں مسلح افراد نے تین ٹرکوں کو فائرنگ کے بعد آگ لگادی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیڈ لائن گزرگئی، امریکا میں رجسٹریشن کے بغیر مقیم غیر ملکیوں پر نیا عتاب، قانونی کارروائی کی جائے گی
واقعے کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق چمالنگ کے علاقے میں تھری پل کے مقام پر نذر آتش کئے گئے دو ٹرک کوئلے سے بھرے تھے جبکہ ایک ٹرک خالی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے اسرائیل پر حملے، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی
نقصانات
آگ سے تینوں ٹرک مکمل تباہ ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ایک ٹرک ڈرائیور حبیب اللہ زخمی ہوا، لیویز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔
سیکیورٹی صورتحال
واضح رہے کہ ضلع دکی اور اس سے جاری کوئلہ کا کاروبار چند مہینوں سے دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔ جہاں آئے روز کوئلے سے لدے ٹرکوں اور کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔