فیصل آباد میں پیزا خور ڈکیت گروہ سرگرم، ڈلیوری بوائے سے اسلحے کے زور پر 4 پیزا لے اڑے

پیزا خور ڈکیت گروہ کی سرگرمیاں
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیزا خور ڈکیت گروہ سرگرم ہوگئے ہیں۔ ڈاکو ڈلیوری بوائے سے اسلحے کے زور پر 4 پیزا لوٹنے میں کامیاب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لے لیا
واقعے کی تفصیلات
جیو نیوز کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ رات گئے ایک فون کال کے ذریعے کہکشاں کالونی کے پتے پر پیزا ڈلیور کرنے کا آرڈر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی
ڈلیوری بوائے پر حملہ
جب ڈلیوری بوائے پتے پر پہنچا تو موٹرسائیکل سوار 2 افراد نے اسلحے کے زور پر 4 پیزا لوٹ لیے اور فوری طور پر فرار ہوگئے۔
پولیس کارروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف پیزا ڈکیتی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی سفیان ٹاؤن میں 1800 روپے مالیت کی پیزا ڈکیتی کی ایک واردات سامنے آئی تھی۔