پٹریوں کی صفائی میں مصروف 4 مزدوروں کو ٹرین نے کچل دیا
دہلی میں ٹرین حادثہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹرین کی پٹریوں کی صفائی میں مصروف 4 مزدور ٹرین کی زد میں آکر موت کے منہ میں چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان میں قومی محفل شبینہ کیلئے حفاظ کرام کی نامزدگیاں طلب
واقعہ کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کیرالہ کے ضلع پالکڑ میں پیش آیا، جہاں 2 خواتین سمیت 4 صفائی کرنے والے مزدور اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا، 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
حادثے کی وجہ
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مزدوروں کی موت اس وقت ہوئی جب وہ پٹری کی صفائی کر رہے تھے کہ تیز رفتار کیرالہ ایکسپریس آ گئی جس کی زد میں آکر 4 مزدور ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
انتظامی معلومات
اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹرین کیرالہ سے دارالحکومت نئی دہلی کی جانب گامزن تھی، 3 مزدوروں کی لاشوں کو جائے وقوعہ سے برآمد کیا گیا ہے جبکہ چوتھے کی تلاش جاری ہے جس کے حوالے سے خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ شدید خوفزدہ ہو کر بھرتھ پوزا دریا میں چھلانگ لگا دی تھی۔
پولیس کی تحقیقات
پولیس کے مطابق مزدوروں کا تعلق ریاست تامل ناڈو سے ہے اور ہوسکتا ہے کہ مزدوروں نے قریب آتی ٹرین کو نہیں دیکھا، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا، لیکن واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔








